مریم نواز کی ضمانت منظور، عدالت نے پاسپورٹ کے ساتھ کتنے کروڑ روپے جمع کروانے کا حکم جاری کیا؟ فیصلہ سنا دیا گیا

مریم نواز کی ضمانت منظور، عدالت نے پاسپورٹ کے ساتھ کتنے کروڑ روپے جمع کروانے ...
مریم نواز کی ضمانت منظور، عدالت نے پاسپورٹ کے ساتھ کتنے کروڑ روپے جمع کروانے کا حکم جاری کیا؟ فیصلہ سنا دیا گیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے مریم نواز کو پاسپورٹ اور7کروڑ روپے جمع کرانے کا بھی حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،لاہور ہائیکورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے مریم نواز کو پاسپورٹ اور 7 کروڑ بھی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے کہ مریم نوازشریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 31 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا تھا،نیب نے مریم نوازشریف کو 8 اگست کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد مریم 48 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہیں جس کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور