کارکنان مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں، شہباز شریف

کارکنان مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں، شہباز ...
کارکنان مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں، شہباز شریف

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت سے نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے پورے ہونگے،کارکنان سے اپیل ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے دعا کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مریم نواز کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،مریم نواز کی ضمانت سے نواز شریف کی تیمارداری کے تقاضے پورے ہونگے،اللہ پاک نواز شریف کو صحت عطا فرمائے،نواز شریف کی پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجہ کی تشخیص بے حد ضروری ہے،،کاکنان سے اپیل ہے کہ مٹھائیاں بانٹنے کے بجائے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

مزید : قومی