ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی سے سرشار شان مسعود بھی بالآخر میدان میں آ گئے

ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی سے سرشار شان مسعود بھی بالآخر میدان میں آ گئے
ٹیم میں شامل ہونے پر خوشی سے سرشار شان مسعود بھی بالآخر میدان میں آ گئے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹیسٹ بلے باز شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود سے وابستہ امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم میں شرکت پر بہت مسرور ہوں، ڈومیسٹک سیزن میں بھرپور پریکٹس کی اور اپنی جسمانی فٹنس پر بھی خصوصی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں تیز اور باﺅنسی وکٹوں پر بہتر پرفارم کر کے خود سے وابستہ امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ہیڈ کوچ مصباح الحق کی موجودگی بہت مددگار ثابت ہو گی کیونکہ ان کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کھیلتا رہا ہوں۔

مزید : کھیل