”آج پتہ چلا کہ بابراعظم ٹی 20 میں نمبرون بلے باز کیوں ہے“ آسٹریلین ٹیم کے نائب کپتان ایلکس کیری بھی بابراعظم کے دیوانے ہو گئے، کیا کچھ کہہ دیا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے

”آج پتہ چلا کہ بابراعظم ٹی 20 میں نمبرون بلے باز کیوں ہے“ آسٹریلین ٹیم کے ...
”آج پتہ چلا کہ بابراعظم ٹی 20 میں نمبرون بلے باز کیوں ہے“ آسٹریلین ٹیم کے نائب کپتان ایلکس کیری بھی بابراعظم کے دیوانے ہو گئے، کیا کچھ کہہ دیا؟ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اور نائب کپتان ایلکس کیری بھی پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ’دیوانے‘ ہو گئے ہیں جنہوں نے پہلے ٹی 20 میچ میں عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری سکور کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایلکس کیری کا کہنا تھا ”امید ہے کہ ہم بابراعظم کو جلد آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن پہلے میچ میں انہوں نے یہ دکھا دیا ہے کہ وہ کیوں ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے نمبرون بلے باز ہیں، وہ واقعی بہت کلاس کے بلے باز ہیں۔“

28 سالہ ایلکس کیری نے اپنی ٹیم کے باﺅلنگ اٹیک کی بھی خوب حمایت کی اور کہا کہ باﺅلرز بابراعظم کو آﺅٹ کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا ”پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر تک جلد پہنچنا بہت ہی اچھی بات ہوگی اور اس مقصد کیلئے مچل سٹارک اور رچرڈسن کے پاس وہ تمام صلاحیت موجود ہے۔ کینبر میں کنڈیشنز مختلف ہو سکتی ہے، لہٰذا ہم اگلے دو میچوں کیلئے بہت پرجوش ہیں اور پرامید ہیں کہ خاص طور پر کسی ایک کھلاڑی کیلئے ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔“

مزید : کھیل