آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کون سے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ فیصلہ کر لیا گیا

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کون سے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ فیصلہ کر ...
آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں کون سے کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے؟ فیصلہ کر لیا گیا

  



کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کئے جانے والے کھلاڑیوں سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ناقص کارکردگی کے باوجود محمد عرفان کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ کیلئے بس کے ذریعے 4 گھنٹوں کی مسافت طے کر کے کینبرا پہنچے جہاں پاکستانی ہائی کمشنر بابرامین نے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے دوسرے میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محمد عرفان کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا جنہوں نے پہلے ٹی 20 میچ میں 2 اوورز میں 31 رنز دئیے۔

فخر زمان کو بھی ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا ماننا ہے کہ صرف ایک میچ میں کارکردگی کی بنیاد پر کسی کھلاڑی کو ٹیم سے نکالنا غلط ہو گا۔

مزید : کھیل