کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے ،آرمی چیف

کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے ،آرمی چیف
کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیاں رائیگا ں نہیں جانے دیں گے ،آرمی چیف

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی بھی مذموم مقصد کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، پاک فوج آئین کے مطابق فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی سلامتی اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ۔کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال، قومی سلامتی اورجیوسٹریٹجک حالات کا جائزہ لیاگیا۔کورکمانڈرزکانفرنس میں عزم کیاگیا کہ ہرحال میں ملک کا دفاع کیاجائے گا۔

آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن واستحکام قومی اداروں،افواج پاکستان کی قربانیوں کا مرہون منت ہے، کسی بھی مذموم مقصدکیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی اداروں کی مددکیلئے آئین کے تحت فرائض انجام دیتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فوج پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیارہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی