ہیلتھ کارڈ ، لنگر خانوں اور کامیاب جوان پروگرام کے بعد وزیر اعظم نے غریبوں کیلئے ایک اور بڑا اعلان کردیا

ہیلتھ کارڈ ، لنگر خانوں اور کامیاب جوان پروگرام کے بعد وزیر اعظم نے غریبوں ...
ہیلتھ کارڈ ، لنگر خانوں اور کامیاب جوان پروگرام کے بعد وزیر اعظم نے غریبوں کیلئے ایک اور بڑا اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مدارس کے طلبہ پر کسی نے توجہ نہیں دی، انہیںترقی کا موقع ہی نہیں دیا گیا، اس طرح کا ظلم کسی معاشرے میں نہیں ہوتا، بہت جلد راشن پروگرام بھی لے کر آئیں گے۔

انڈر گریجویٹ سکالر شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کاخطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں،احساس پروگرام معاشرے میں بڑی تبدیلی لے کر آئے گا،کوشش ہے کہ اس پروگرام کو غلط استعمال نہ کیا جائے اس لیے وقت لگا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کومواقعے نہیں دیں گے تو ان کے پاس کیا راستہ رہ جائے گا، وہ جرائم کی طرف جاسکتے ہیں، غربت ختم کرنے کے لیے نوجوانوں کومواقعے فراہم کرنا ہوں گئے، دینی مدارس کے طلبہ کے لیے کسی نے کوشش نہیں کی انہیں ترقی کا موقع ہی نہیں دیا گیا، کوئی معاشرہ بچوں کے ساتھ ایسا ظلم نہیں کرتا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ غریب طبقے کے لیے بہت بڑاتحفظ ہے،لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ کیا اس پروگرام کو پورے ملک میں لے کر جائیں گے، بہت جلد غریب گھرانوں کیلئے راشن پروگرام شروع کریں گے جس کے تحت آٹا ، دال چینی وغیرہ گھروں تک پہنچائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی