کیا آپ یقین کریں گے اس خاتون کی عمر 74 برس ہے، اس عمر میں بھی جوان کیسے نظر آتی ہے؟ خود ہی بتا دیا

کیا آپ یقین کریں گے اس خاتون کی عمر 74 برس ہے، اس عمر میں بھی جوان کیسے نظر آتی ...
کیا آپ یقین کریں گے اس خاتون کی عمر 74 برس ہے، اس عمر میں بھی جوان کیسے نظر آتی ہے؟ خود ہی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ امریکی اداکارہ جیکلین سمتھ 74سال کی عمر میں بھی ایسی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں کہ کوئی ان کی اصل عمر کا یقین ہی نہیں کرتا۔ اب پہلی بار جیکلین نے اپنی اس دیرپا خوبصورتی کا راز دنیا کو بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ’چارلیز اینجلز‘ نامی ڈرامے میں کی حقیقی اینجل کہلانے والی جیکلین سمتھ کا کہنا ہے کہ وہ صحت مندانہ خوراک کھاتی ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں۔ یہی ان کی خوبصورتی کا راز ہے۔
جیکلین نے کاسمیٹک سرجری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ فیس پیلز (Face peels)اور جلد کو تروتازہ اور نوجوان رکھنے والی لیزرز کا استعمال کرتی ہیں تاہم آج تک انہوں نے کوئی بڑی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔ رپورٹ کے مطابق جیکلین جو ایک کامیاب کاروباری خاتون بھی ہیں، نے گزشتہ دنوں لاس اینجلس میں واقع اپنے عالیشان گھر کے باہر ایک فوٹوشوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر بہت وائرل ہو رہی ہیں اور ان تصاویر کو دیکھ کو انٹرنیٹ صارفین انہیں ان کی اصل عمر سے کہیں کم عمر بتا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جیکلین نے چار شادیاں کیں اور ان کے دو بچے ہیں۔ وہ چھاتی کے کینسر کی مریض بھی رہیں اور ایک طویل جنگ لڑکر اس مرض سے نجات حاصل کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -