اب آپ بھی سعودی عرب کی سب سے قیمتی کمپنی میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، بڑی خبر آگئی

اب آپ بھی سعودی عرب کی سب سے قیمتی کمپنی میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، بڑی خبر ...
اب آپ بھی سعودی عرب کی سب سے قیمتی کمپنی میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، بڑی خبر آگئی

  



جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ملکی معیشت کا انحصار تیل سے ختم کرنے کی تگ و دو کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2016ءمیں اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی تیل کمپنی ’آرامکو‘ کی نجکاری کریں گے جو کہ دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی بھی ہے۔میل آن لائن کے مطابق اب اس اعلان پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے اور آرامکو کے حصص فروخت کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیل کا 10فیصد پیدا کرنے والی آرامکو کے حصص کی قیمت کا تعین 17نومبر سے ہونا شروع ہو جائے گا اورسعودی سٹاک ایکسچینج میں اس کے حصص کی فروخت 11دسمبر سے شروع ہو جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ”فائنل آفر پرائس اور فروخت کے لیے حصص کی تعدا کا تعین ’بک بلڈنگ پیریڈ‘ کے اختتام پر کیا جائے گا۔“ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مقامی سرمایہ کار آرامکو کے حصص کی قیمتوں کواندازاً 2ٹریلین ڈالر تک بڑھا لے جائیں گے۔

مزید : عرب دنیا


loading...