سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا، بڑی خوشخبری آگئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا، بڑی ...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستانیوں سے کیا وعدہ پورا کردیا، بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال سعودی عرب کی جیلوں میں قید 1ہزار 245پاکستانیوں کو رہا کیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی مشیربرائے اوورسیز پاکستانیز سید زلفی بخاری نے بتایا ہے کہ ان 1ہزار 245پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا گیا۔ ان کے ساتھ 3400پاکستانیوں کو ’ڈی پورٹیشن کیمپس‘ سے رہا کیا گیا۔ یہ لوگ مکہ المکرمہ، ریاض، دمام، تبوک اور دیگر شہروں کے ڈی پورٹیشن کیمپوں میں زیرحراست تھے۔
سید زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ”خلیجی ممالک کی جیلوں میں6ہزار 880پاکستانی قید ہیں۔ ان میں سے 2ہزار 559کو رہا کروا لیا گیا ہے۔ ان لوگوں میں سے 1200کو متحدہ عرب امارات ، 55کو اومان ، 18کو کویت ، 17کو بحرین ، 14کو قطر اور 10کو عراق کی جیلوں سے رہا کروایا گیا۔ باقی پاکستانیوں کی رہائی کے لیے بھی ہم تمام خلیجی ممالک کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کے دوران پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر رہے ہیں۔“