” آنیوالے دنوں میں بہت کچھ ہونے والاہے“، حفیظ اللہ نیازی کی پیشگوئی

” آنیوالے دنوں میں بہت کچھ ہونے والاہے“، حفیظ اللہ نیازی کی پیشگوئی
” آنیوالے دنوں میں بہت کچھ ہونے والاہے“، حفیظ اللہ نیازی کی پیشگوئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ آنیوالے دنوں میں بہت کچھ ہونے والاہے ، کئی ہونیاں ہونی ہیں اور کئی انہونیاں ہونی ہیں،اس وقت یہ بات واضح ہورہی ہے کہ اس ملک میں جو بندہ این آر اونہیں لے رہاتواس کا نام نواز شریف ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں بہت کچھ ہونے والاہے ، کئی ہونیاں ہونی ہیں اور کئی انہونیاں ہونی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت یہ بات واضح ہورہی ہے کہ اس ملک میں جو بندہ این آر اونہیں لے رہاتواس کا نام نواز شریف ہے ۔

حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر افواہیں تھیں کہ نوازشریف نے 15بلین ڈالر دے دیئے ہیں اوربھی مزید دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ضمانت میرٹ پر ہوئی ہے ،مریم کا بیانیہ وہی ہے جو نواز شریف کا بیانیہ ہے ۔یہ بیانیہ ابھر کا سامنے آئے گا لیکن بات وہی ہے کہ یہ بیانیہ ابھر کر سامنے آنے سے پہلے دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد