مریم نواز کی ضمانت کے بعد عملی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی ؟تجزیہ کارارشاد بھٹی نے بتادیا

مریم نواز کی ضمانت کے بعد عملی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی ؟تجزیہ کارارشاد ...
مریم نواز کی ضمانت کے بعد عملی سیاست کیا رخ اختیار کرے گی ؟تجزیہ کارارشاد بھٹی نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشادبھٹی نے کہاہے کہ مریم نواز کی ضمانت کے بعد ن لیگ والے زیادہ پرامید ہوجائیں گے ، ٹویٹ پر ٹویٹ ہوں گے ، بیانات میں اضافہ ہوجائے گا لیکن عملی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نواز شریف ، مریم نواز اوربیانیہ اس چیز کو ایک طرف رکھ دیں، ہماراقانون ”روکو مت جانے د و “کا ہو۔ سب کو ضمانتیں مل چکی ہیں ، یہ عدالتوں کا فیصلہ ہے ، مجھے یہ فیصلہ قبول ہے ۔انہوں نے کہا کہ انٹر پول نے بھی اسحاق ڈار کوکلین چٹ دی ہے ، کہا جاتاہے کہ درخواستیں میرٹ پر ہیں ، سپریم کو ٹ میرٹ کے قواعد ضوابط پہلے ہی طے کرچکی تھی ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جہاں تک سیاست کی بات ہے تو جو کچھ ہواہے ، ہمارے سامنے ہے ، اس کو سلسلہ در سلسلہ ملا کردیکھا جائے تو مریم نواز کی ضمانت کے بعد ن لیگ والے زیادہ پرامید ہوجائیں گے ، ٹویٹ پر ٹویٹ ہوں گے ، بیانات میں اضافہ ہوجائے گا لیکن عملی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد