مریم نوا ز سیاست میں حصہ نہیں لیں گی ، مظہر عباس کادعویٰ

مریم نوا ز سیاست میں حصہ نہیں لیں گی ، مظہر عباس کادعویٰ
مریم نوا ز سیاست میں حصہ نہیں لیں گی ، مظہر عباس کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ مریم نواز ضمانت کے بعد سیاست میں حصہ نہیں لیں گی اور وہ اپنے والد کی تیمار داری کریں گی، اس بات کی نشاندہی ن لیگ کے ذرائع بھی کررہے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہاکہ مریم نواز ضمانت کے بعد سیاست میں حصہ نہیں لیں گی ، وہ اپنے والد کی تیمار داری کریں گی ۔ اس بات کی نشاندہی ن لیگ کے ذرائع بھی کررہے ہیں۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ضمانت ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ بری ہوگئے ہیں،یہ ایک درمیانی صورت حال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ون ڈے کھیلناچاہتی ہے ، پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیلناچاہتی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان ٹی 20کھیلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا یہ مزاج نہیں ہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا ایک ووٹ بینک ہے جو محفوظ ہے ، ن لیگ ابھی بھی تذبذب سے باہر آتی نظرنہیں آرہی ہے ۔