کوچنگ جانے والی لڑکی کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، 6 گھنٹے تک چلتی کار میں اجتماعی زیادتی

کوچنگ جانے والی لڑکی کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، 6 گھنٹے تک چلتی کار میں ...
کوچنگ جانے والی لڑکی کو کار سواروں نے اغوا کرلیا، 6 گھنٹے تک چلتی کار میں اجتماعی زیادتی

  



جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں کوچنگ جانے والی طالبہ کو کار سواروں نے اغوا کرنے کے بعد 6 گھنٹے تک چلتی کار میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدسڑک پر چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے ضلع دوسا کے علاقے لال سوٹ میں ایک طالبہ صبح 5 بجے اپنے گاﺅں سے کوچنگ جانے کیلئے نکلی۔ ہودا پلی موڑ کے قریب تین کار سوار ملزمان نے طالبہ کو اٹھا کر کار میں بٹھالیا اور اسی کے دوپٹے سے اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔

طالبہ کو اغوا کرنے کے بعد تینوں ملزمان اسے 6 گھنٹے تک کار میں گھماتے رہے اور اس دوران باری باری اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔ملزمان نے دوپہر کے وقت طالبہ کو گنگا پور روڈ پر چھوڑا اور فرار ہوگئے، ملزمان نے جاتے ہوئے اسے کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

متاثرہ طالبہ بڑی مشکل سے اپنے گھر پہنچی اور اہلخانہ کو ساری داستان سنائی جنہوں نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔ لال سوٹ تھانہ پولیس نے تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

مزید : جرم و انصاف