”بدنصیبی ہے کہ تحریک انصاف چودھری برادران کا استعمال نہیں کرسکی “، حسن نثار کاپرمغز تجزیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ یہ بدنصیبی ہے کہ تحریک انصاف چودھری برادران جیسے ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرسکی ، یہ بہت وضع دار لوگ ہیں اوران کا احترام بھی کیا جاتا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ محمد علی جناح کے بعد یہاں حصول اور وصول کی سیاست ہوتی رہی ہے ، ان پر وقت نہیں ضائع کرنا چاہئے جو کچھ بھی ہوا ، جو کچھ بھی ہوگا ، وہ کہنے کی حد تک عوام کے مفاد میں ہوگا ۔
حسن نثار کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت کامعاملے میں آنا بہت اچھی بات ہے لیکن یہ بدنصیبی ہے کہ تحریک انصاف ان ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ چودھری برداران بہت وضع دار لوگ ہیں اوران کا احترام بھی کیا جاتا ہے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخری حد تک پرویز مشرف کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا ۔ یہ درمیان میں پڑیں گے تو آزادی مارچ کے مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا ۔