’وکی لیکس والا وکی جمائمہ خان کا کزن ہے‘ مفتی کفایت اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے

’وکی لیکس والا وکی جمائمہ خان کا کزن ہے‘ مفتی کفایت اللہ نے ایسی بات کہہ دی ...
’وکی لیکس والا وکی جمائمہ خان کا کزن ہے‘ مفتی کفایت اللہ نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی ہنسی نہ رکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) جمعیت علماءاسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وکی لیکس والا ’وکی‘ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا کزن ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اینکر نے مفتی کفایت اللہ سے سوال کیا کہ ’کیبل اور وکی لیکس کے مطابق دسمبر 2007 میں مولانا کی این پیٹرسن سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔‘
ابھی اینکر کا سوال پورا بھی نہیں ہوپایا تھا کہ مفتی کفایت اللہ نے اسے ٹوکتے ہوئے کہا ’سمجھتا ہوں کیا کہنا چاہتے ہو، وکی کزن ہے جمائمہ کا، یہ بھی اس کا حصہ ہے، میں اسے (وکی لیکس کو)جینوئن نہیں مانتا۔‘ مفتی کفایت اللہ کے اس غیر متوقع اور ناقابل یقین بیان پر اینکر پرسن کی بھی ہنسی چھوٹ گئی جسے کور کرنے کیلئے اس نے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھے لیے اور چہرہ نیچے کرلیا۔
خیال رہے کہ وکی لیکس امریکہ کی سفارتی کیبلز (پیغامات) پر مشتمل ہے ، اس کا آغاز 2006 میں ہوا تھا۔ وکی لیکس کے ذریعے امریکہ کے سفارتکاروں کی دنیا بھر کے رہنماﺅں سے ہونے والی گفتگو کی کلاسیفائڈ دستاویزات کو افشا کیا گیا تھا۔ وکی لیکس نامی تنظیم کے تحت مختلف مراحل میں سفارتکاروں کی گفتگو کی دستاویزات شائع ہوتی رہیں جن کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
وکی لیکس کو 2010 میں عالمی شہرت اس وقت ملی تھی جب انہوں نے لاکھوں کی تعداد میں کلاسیفائڈ دستاویزات شائع کی تھیں۔ انہی دستاویزات میں سے ایک وہ بھی ہے جس میں مولانا فضل الرحمان کی 20 نومبر 2007 کو امریکی سفیر سے ہونے والی گفتگو کو شائع کیا گیا ہے۔ اس دستاویز کے مطابق جے یو آئی سربراہ نے امریکہ کی اس وقت کی خاتون سفیر این پیٹرسن سے پاکستان کا وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یہاں یہ بھی واضح رہے کہ جس آدمی نے وکی لیکس کی بنیاد رکھی تھی اس کا نام وکی نہیں بلکہ جولین اسانج تھا جو کئی سال تک ایکواڈور کے سفارتخانے میں مقیم رہنے کے بعد گزشتہ دنوں گرفتار ہوچکا ہے۔ جمائمہ خان کا تعلق برطانیہ سے ہے جبکہ جولین اسانج ایک آسٹریلین شہری ہیں۔