انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں بند کیوں ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھادیے

انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں بند کیوں ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھادیے
انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں بند کیوں ہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوال اٹھادیے

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ باخبر پاکستانیوں، عقل مند بھارتی اور غیر ملکیوں کے باعث انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں بند ہوگئی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ انڈیا کی افواہ ساز فیکٹریاں کیوں بند ہیں؟ کیا وہ باخبر پاکستانیوں، عقلمند بھارتیوں اور غیرملکیوں کی جانب سے دیے جانے والے جواب کے باعث ملنے والی ناکامی کی وجہ سے مایوس ہوچکے ہیں؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کچھ بھارتی لوگوں کے بیانات کی انہیں بہت بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے، انہیں کوشش کرتے رہنا چاہیے، اس سے کم از کم انہیں کچھ سادہ لوح بھارتیوں کی سوشل میڈیا پر فالونگ مل سکتی ہے، اس سے زیادہ کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف ہے ۔ ان کے ٹویٹ سے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت اور بھارتی میڈیا بھی مراد ہوسکتے ہیں کیونکہ گزشتہ دنوں بھارتی ریاستوں مہاراشٹر اور ہریانہ میں انتخابات کے موقع پر بھارتی آرمی چیف نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ایک اور سرجیکل سٹرائیک کی ہے۔ ان کے اس بیان کو انڈین میڈیا نے خوب اچھالا اور مختلف دعوے کرتا رہا تھا۔

الیکشن سے پہلے ہونے والے اس جھوٹے سرجیکل سٹرائیک پر بھارتی سیاستدانوں نے بھی انگلیاں اٹھائی تھیں، ایک بھارتی سیاستدان نے یہ سوال اٹھایا تھا کہ آخر تمام سرجیکل سٹرائیکس الیکشن سے پہلے ہی کیوں ہوتی ہیں۔

مزید : قومی /دفاع وطن /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...