قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے کھلاڑی کاشف بھٹی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے بڑے عزم کا اظہار کردیا

قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے کھلاڑی کاشف بھٹی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ...
قومی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے کھلاڑی کاشف بھٹی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے بڑے عزم کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کاشف بھٹی نے آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کی وکٹ حاصل کرنے کا ارادہ کرلیا،ان کا کہنا ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں موقع ملے تو وہ سمتھ کی وکٹ ضرور حاصل کریں۔آسٹریلیا روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کاشف بھٹی نے کہا کہ جب بھی موقع ملا، کوشش ہوگی کہ بنیادی اصولوں پر رہتے ہوئے مثبت کرکٹ کھیلیں اور ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے نواب شاہ سے ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز کیا، وہاں ٹرف وکٹ نہیں تھی، گراونڈ پر اور گلی محلوں میں کھیل کر اپنی پریکٹس کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ گھر والے ہمیشہ یہ کہہ کر حوصلہ افزائی کرتے رہے کہ اور بھی ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں دیر سے موقع ملا، آپ کو بھی موقع ملے جائے گا۔نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے کاشف بھٹی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ ایک چھوٹے شہر سے آئے ہیں، ان کے محلے والوں کو بھی ان کے کارنامے پر فخر ہے۔

مزید :

کھیل -