حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی میں مذاکرات کل تک لٹک گئے، پرویز خٹک مثبت نتائج کے لئے پر امید

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی میں مذاکرات کل تک لٹک گئے، پرویز خٹک ...
حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی میں مذاکرات کل تک لٹک گئے، پرویز خٹک مثبت نتائج کے لئے پر امید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور رہبرکمیٹی میں مذاکرات پھر کل تک لٹک گئے ،پرویز خٹک نے مثبت نتیجہ نکلنے کی امید کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے رہائشگا ہ پر مذاکرات کے بعدحکومتی کمیٹی اور رہبر کمیٹی کے قائدین نے میڈیا سے مختصر گفتگوکی ۔ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی کاکہنا تھا کہ ہم نے اپنے پرانے مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھے ہیں جن پر کافی ڈسکس ہوئی ہے، حکومتی کمیٹی ہمارے مطالبات آگے پہنچائے گی ۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ رہبرکمیٹی نے اب تک معاہدے کی پاسداری کی ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ہم نے رہبر کمیٹی کی باتیں اوران کے مطالبات سنے ہیں ، یہ مطالبات ہم جاکر اپنی قیادت کے سامنے رکھیں گے اورکل تین بجے دوبارہ رہبر کمیٹی سے ملاقات ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرت کے پہلے دور میں کامیاب ہوئے ہیں ، کل دوبارہ ملاقات میں امید ہے کہ اچھے نتائج نکلیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -