عمران خان کے پاس مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مذمت کا کوئی اخلاقی جوازنہیں ہے ، دفاعی تجزیہ کارمیجر جنرل (ر) اعجاز اعوان

عمران خان کے پاس مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مذمت کا کوئی اخلاقی جوازنہیں ...
عمران خان کے پاس مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی مذمت کا کوئی اخلاقی جوازنہیں ہے ، دفاعی تجزیہ کارمیجر جنرل (ر) اعجاز اعوان

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کارمیجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے کی مذمت کرنے کاعمران خان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ اس مارچ اور دھرنے کی مذمت کرنے کاعمران خان کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے لیکن جو کچھ فضل الرحمان کررہے ہیں ، وہ پہلے بھی غلط تھی اوراب بھی غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اداروں پر الزام تراشیاں کررہے ہیں اوردھمکیاں دے رہے ہیں۔

اعجاز اعوان کا کہناتھاکہ عدالتوں کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد کہ ریڈ زون میں دھرنا نہیں ہونا چاہئے، حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ریڈ زون میں داخل ہونے پر کارروائی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے میں بہت کچھ خلاف آئین کہا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی ہر وقت کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح فوج کو ملائم کیا جائے ، مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کولے لیں کہ ان کی جانب سے کنٹینر پر کھڑے ہوکر جوتین باتیں کی گئی ہیں، وہ سر اور پیر کے بغیر تھیں۔

مزید : قومی