آئینی ماہرعلی احمد کرد نے مولانا فضل الرحمان کی زبان پھسلنے کی وجہ بتادی

آئینی ماہرعلی احمد کرد نے مولانا فضل الرحمان کی زبان پھسلنے کی وجہ بتادی
آئینی ماہرعلی احمد کرد نے مولانا فضل الرحمان کی زبان پھسلنے کی وجہ بتادی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف آئینی ماہر علی احمد کرد نے کہاہے کہ جب اتنا بڑااجتماع ہو، اتنابڑا دھرنا ہوتو زبان تو تھوڑی بہت سلپ ہوہی جاتی ہے،مولانا فضل الرحمان ایک سیاستدان ہیں اور ان کوتھوڑی احتیاط کرنی چاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ ہم جس خطے میں رہ رہے ہیں یہ سیاسی طور پر سب سے زرخیز ترین علاقہ ہے ، یہاں بڑی بڑی تحریکیں چلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہرشہری کوحق دیتاہے کہ وہ اپنے بنیادی حقوق کے حوالے سے احتجاج کرسکتاہے ۔

علی احمد کرد کاکہنا تھاکہ مولانافضل الرحما ن کا احتجاج ان کاحق تھا ، مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کو متنازعہ نہیں بنایا بلکہ یہ الیکشن پہلے دن سے ہی متنازعہ تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس دھرنے میں صرف طلبہ اور ملا نہیں ہیں بلکہ ہر وہ شخص جن کے پاس روزگار نہیں ، روٹی نہیں ہے ، وہ اس دھرنے میں شامل ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ باقی بات رہ گئی زبان کی توجب اتنا بڑااجتماع ہو، اتنابڑا دھرنا ہوتو زبان تو تھوڑی بہت سلپ ہوہی جاتی ہے ۔مولانا فضل الرحمان ایک سیاستدان ہیں اور ان کوتھوڑی احتیاط کرنی چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد