مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرانے کیلئے 2 اہم ترین شخصیات اسلام آباد پہنچ گئیں

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرانے کیلئے 2 اہم ترین شخصیات اسلام آباد پہنچ ...
مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرانے کیلئے 2 اہم ترین شخصیات اسلام آباد پہنچ گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے اسلام آباد میں جاری دھرنے کو ختم کرانے کیلئے چوہدری برادران شہر اقتدار پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری برادران جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی جے یو آئی ف سربراہ سے آزادی مارچ اور دھرنا ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز بھی چوہدری برادران کا مولانا فضل الرحمان سے علیحدہ علیحدہ رابطہ قائم ہوا تھا ۔ چوہدری شجاعت حسین نے مولانا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں اس بات کی مبارکباد دی تھی کہ انہوں نے اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو اپنے پیچھے لگالیا ہے۔

مزید : قومی