میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ عمران خان کے انتخاب کی وجہ کیاہے ؟سلیم بخاری نے سوال اٹھا دیا

میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ عمران خان کے انتخاب کی وجہ کیاہے ؟سلیم بخاری نے ...
میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ عمران خان کے انتخاب کی وجہ کیاہے ؟سلیم بخاری نے سوال اٹھا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارسلیم بخاری نے کہاہے کہ میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ عمران خان کے انتخاب کی وجہ کیاہے ؟جو ان کولاکر بٹھایا گیاہے، جوبیانات عمران خان نے فوج کے خلاف دیئے ہیں، وہ کیا ہوئے ؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخار ی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے دھرنوں کی تفسیر بہت خوفناک ہے ، پہلے دھرنے پر الزام ہے کہ اس دھرنے میں فوج نے عمران خان کا ساتھ دیاتھا اور اب مولانافضل الرحمان کے دھرنے کے بارے میں الزام لگایا جارہاہے کہ اس وقت بھی فوج اپوزیشن کے خلاف عمران خان کی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ۔

سلیم بخاری کاکہناتھا کہ فوج واحد ایک ایسی فورس ہے جوپاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کی ضامن ہے لیکن میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ عمران خان کے انتخاب کی وجہ کیاہے ؟جو ان کولاکر بٹھایا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ جوبیانات عمران خان نے فوج کے خلاف دیئے ہیں، وہ کیا ہوئے ؟ کیا عمران خان کیلئے کوئی ضابطہ اخلاق بھی ہے ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد