تجزیہ کار افتخار احمد نے کے پی میں قانون کی حکمرانی سے متعلق عمران خان کوچیلنج کردیا

تجزیہ کار افتخار احمد نے کے پی میں قانون کی حکمرانی سے متعلق عمران خان ...
تجزیہ کار افتخار احمد نے کے پی میں قانون کی حکمرانی سے متعلق عمران خان کوچیلنج کردیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار افتخار احمد نے کہاہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان چھ سال سے کے پی میں حکمران ہیں ، آئیے چلتے ہیں اوردیکھتے ہیں کہ وہاں قوانین پر کس حد تک عمل ہورہاہے ؟

دنیانیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ عمران خان ایسے انقلابی آئے ہیں کہ پنجاب میں جس شخص کولگایا ، اس کے گھر میں بجلی نہیں ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اس کا تو بہت بڑا گھر ہے اور ڈیفنس میں گھربھی خرید لیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعدایک قانون لایا گیا کہ جو سرمایہ کاری کرنے آئے گا ، اس سے پوچھا نہیں جائے گا کہ پیسہ کہاں سے آیا ؟ پوچھا صرف چار خاندانوں سے جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان چھ سال سے کے پی میں حکمران ہیں ، آئیے چلتے ہیں اوردیکھتے ہیں کہ وہاں قوانین پر کس حد تک عمل ہورہاہے ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد