”اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ۔۔۔“، مصدق ملک نے مستقبل کی حکمت عملی واضح کردی

”اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ۔۔۔“، مصدق ملک نے ...
”اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ ۔۔۔“، مصدق ملک نے مستقبل کی حکمت عملی واضح کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ باہر نکلیں اور پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگوکرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ملک سے سیاست کوختم کیاجارہاہے ،مریم نواز کی اولین ذمہ دار ی والد کی نگہداشت کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارامقدمہ بہت بڑاہے ، الیکشن ٹرانسمیشن سسٹم بٹھایا گیا ، اگر عمران خان استعفیٰ نہیں دیتے تو ہماری ذمہ داری ہے کہ باہر نکلیں اور پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائیں۔

مصدق ملک کا کہناتھا کہ میڈیکل بورڈ ابھی تک نواز شریف کی بیماری کی تشخیص نہیں کرسکا ، نوازشریف سفر تب کرسکیں گے جب ان کے پلیٹ لیٹس بہتر ہونگے۔

مزید : قومی