کیا مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر جائیں گی ؟محمود خان اچکزئی نے اہم سوال کا جواب دے دیا

کیا مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر جائیں گی ؟محمود خان اچکزئی نے ...
کیا مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر پر جائیں گی ؟محمود خان اچکزئی نے اہم سوال کا جواب دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو آج چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہائی مل گئی ہے جس کے بعد پاکستانی سیاست میں ان کے کردار سے متعلق بحث جاری ہے کہ وہ ان حالات میں سیاست میں حصہ لیں گی یا نہیں ۔اب اس حوالے سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تصدیق کی ہے کہ وہ کنٹینر پر آئیں گی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ کنٹینر پر خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا میاں نواز شریف اس وقت پاکستان کا سب سے مقبول اور عوام دوست لیڈر ہے۔ جو مسلم لیگی نواز شریف کو نہیں مانتا اس کو کنٹینر سے نیچے پھینک دو۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ضمانت ہو گئی، وہ یہاں آکر آپ کو سلام پیش کریں گی ۔

مزید : قومی