ہم نے مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیکر فوج کیخلاف کڑوا گھونٹ پیا، علی نواز اعوان

ہم نے مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیکر فوج کیخلاف کڑوا گھونٹ پیا، علی نواز ...
ہم نے مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیکر فوج کیخلاف کڑوا گھونٹ پیا، علی نواز اعوان

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہاہے کہ جمہوری عمل میں فوج کا کوئی رول نہیں ہونا چاہئے ، ہم نے تو ایک کڑوا گھونٹ پیا فوج کے خلاف جب ہم نے مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ جمہوری عمل میں فوج کا کوئی رول نہیں ہونا چاہئے ، ہم نے تو ایک کڑوا گھونٹ پیا فوج کے خلاف جب ہم نے مولانا فضل الرحمان کو ووٹ دیا ، اس وقت میر ظفر اللہ جمالی فوج کے نمائندے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ نادرا نے حمد اللہ کے حوالے سے فیصلہ کیا تو ان کی آنکھوں میں آنسوآگئے لیکن یہ ہم کو 23سال سے یہودی لابی اور قادیانی لابی کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا ابھی تک مولانا فضل الرحمان کونظر بندکیاگیاہے ، کیاکوئی ایک بھی ایف آئی آر کٹی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر آئین کے دائرے میںرہ کر احتجاج کرتی تو کرے ، یہ ان کا حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے مولانا فضل الرحمان کوفائدہ پہنچا ہے ، وہ اپوزیشن لیڈر بن کرابھرے ہیں۔

مزید : قومی