وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دورہ ملتان، بنا پروٹوکول عام شہری کی طرح گھومتے رہے

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دورہ ملتان، بنا پروٹوکول عام شہری کی طرح گھومتے رہے
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دورہ ملتان، بنا پروٹوکول عام شہری کی طرح گھومتے رہے

  



ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بنا پروٹوکول اولیا کے شہر کا دورہ کرکے سادگی کی نئی مثال قائم کردی۔

سردار عثمان بزدار نے اتوار کے روز جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف امور سرانجام دیے۔ اس دوران سب سے اہم جو بات دیکھنے کو ملی وہ ان کا ایک عام شہری کی طرح سفر کرنا تھا، وہ اپنی گاڑی میں خود ہی شہر میں گھومتے اور مسائل کا جائزہ لیتے رہے۔

واپس لاہور روانگی کے وقت گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے حوالے سے واضح تبدیلی نظر آئی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ بھی صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان