انٹر پول کسی کو بے گنا ہ قرارد ینے کا اختیار نہیں رکھتا،اسحاق ڈار کوگرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے ، قومی احتساب بیورو

انٹر پول کسی کو بے گنا ہ قرارد ینے کا اختیار نہیں رکھتا،اسحاق ڈار کوگرفتار ...
انٹر پول کسی کو بے گنا ہ قرارد ینے کا اختیار نہیں رکھتا،اسحاق ڈار کوگرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے ، قومی احتساب بیورو

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے کہا ہے کہ انٹر پول کسی کو بے گنا ہ قرارد ینے کا اختیار نہیں رکھتا ،اسحاق ڈار کوگرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست کی جاتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کی جانب سے بے گناہ قرار دیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل میں نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ انٹرپول کا فیصلہ کچھ عرصے پہلے کا ہے، فیصلے کو آج پیش کرنا نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈہ کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ اسحاق ڈارکوپاکستان کی معززعدالت نے اشتہاری قراردیاہے۔ان کے خلاف آمدن سے زائداثاثوں کاریفرنس تیارہے،ن۔انٹرپول کسی کوبےگناہ قرار دینے کااختیارنہیں رکھتا۔ انٹرپول کوملزم گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹرپول کے انکار کے بعد نیب کے پاس دوسرے آپشنز موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ مقدمات کا فیصلہ صرف اور صرف ملکی عدالتوں کا استحقاق ہے۔ اسحاق ڈارکوبےگناہی کا اتنا ہی یقین ہے تو واپس آکر مقدمات کا دفاع کریں۔

مزید : اہم خبریں /قومی