چوہدری برادران مولانا کے گھر پہنچ گئے، ملاقات سے پہلے صحافیوں کو ایسی بات بتادی کہ آپ کو آصف زرداری کی یاد آجائے گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت اور مولانا فضل الرحمان کے مابین مفاہمت کا مشن لے کر چوہدری برادران اسلام آباد میں جے یو آئی ف کے امیر کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی مفاہمت کا مشن لے کر اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر عمار یاسر بھی موجود ہیں۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مفاہمت کیلئے یہاں آئے ہیں امید ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا، مفاہمت ہوگی تو ساری چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
ایک صحافی نے چوہدری برادران سے سوال کیا کہ یہاں آنے سے پہلے وزیر اعظم سے کوئی رابطہ ہوا ہے؟ اس سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیر اعظم نے منگل کی صبح مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔