وزیر اعظم کی قیادت میں” کارکے“ کا معاملہ حل کرلیا ، ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، مشیر خزانہ

وزیر اعظم کی قیادت میں” کارکے“ کا معاملہ حل کرلیا ، ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی ...
وزیر اعظم کی قیادت میں” کارکے“ کا معاملہ حل کرلیا ، ایک ارب 20کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی، مشیر خزانہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں کارکے کا معاملہ حل کرلیاہے ، یہ ملک کے لئے ایک مثبت پیش رفت ہے ۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ ہم نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںکارکے کا معاملہ حل کرلیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ حل ہونےسے ملکی معیشت کوایک ارب 20کروڑڈالرکی بچت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کارکے معاملہ حل ہونے سے حاصل ہونیوالی یہ رقم ملکی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودپرخرچ کی جائیگی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی