کراچی میں ایک اور خاتون ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی

کراچی میں ایک اور خاتون ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی
کراچی میں ایک اور خاتون ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں ڈینگی وائرس کا شکار ایک اور خاتون انتقال کرگئیں، جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی رہائشی 55 سالہ خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کرگئیں، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 188 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9491 تک جاپہنچی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی