چودھری دلپذیر نے فردوس عاشق اعوان کی واپسی کو خوش آئند قرار دے دیا

چودھری دلپذیر نے فردوس عاشق اعوان کی واپسی کو خوش آئند قرار دے دیا
چودھری دلپذیر نے فردوس عاشق اعوان کی واپسی کو خوش آئند قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر رہنما چودھری دلپذیر نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی بحثیت معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں چودھری دلپذیر نے کہا کہ ہمیں خوشی اور امید ہے کہ فردوس عاشق اعوان اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گی پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں عوام تک  بہنچائیں گی۔ ان کا اس پوزیشن کا وسیع تجربہ ہے اور وہ عوام کے ساتھ رابطہ رکھنے اور معاملات کو احسن طریقے سے چلانے میں ماہر ہیں ۔