یورپی یونین کیساتھ سٹرٹیجک مذاکرات کے پانچویں دور کاآغاز کر دیا: وزیر خارجہ
اسلام آ باد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان اور یورپی یونین کے مابین سٹریٹیجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز کردیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیر الجہتی،دو طرفہ تعلقات موجود ہیں، پاکستان اور یورپی یونین کے مابین مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں اعلی سطحی روابط کا تسلسل، خوشگوار دو تعلقات کا مظہر ہیں، کرونا عالمی وبائی چیلنج سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے،انہوں نے اپنے یورپی ہم منصب کو بعض یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان پر پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔منگل کو پاکستان اور یورپی یونین کے مابین سٹرٹیجک مذاکرات کے پانچویں دور کا آغاز ہوا، مذاکرات کا آغاز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے سربراہ اور کمیشن کے نائب صدر جوزف بورل کی مشترکہ صدارت میں بذریعہ ویڈیو لنک ہوا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور یورپی یونین کے مابین کثیر الجہتی،دو طرفہ تعلقات موجود ہیں، پاکستان اور یورپی یونین کے مابین مختلف باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں اعلی سطحی روابط کا تسلسل، خوشگوار دو تعلقات کا مظہر ہیں،فریقین نے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین،گذشتہ برس طے پانے والے "اسٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان" پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے، باہمی دلچسپی کے شعبہ جات میں، دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا، دوران اجلاس کرونا عالمی وبائی صورتحال اور اس وبا کے مضمرات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ