اسلام آباد ہائیکورٹ کانیا پاکستان لفظ استعمال کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ کانیا پاکستان لفظ استعمال کیخلاف درخواست پر فریقین کو ...

  

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے نیاپاکستان لفظ استعمال کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل طارق اسد عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ حکومت اپنی کمپین میں نیا پاکستان کا لفظ استعمال کررہی ہے، استدعا ہے کہ اس لفظ کے استعمال سے روکا جائے، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کیساتھ سماعت24نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

نیا پاکستان 

مزید :

صفحہ آخر -