اوورسیز  پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پرواز سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہے : محمد ندیم

اوورسیز  پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پرواز سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہے : ...
اوورسیز  پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پرواز سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی ہے : محمد ندیم

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) فارمیسی ری پبلک بارکنگ  روڈ لنڈن کے  مینیجر  محمد ندیم نے کہا کہ  اوورسیز  پاکستانیوں کے لیے اپنے ملک پرواز سے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ   کو لازمی قرار دیا گیا ہے ، کوئی بھی شخص جو پاکستان کے لیے سفر کرے گا اسے نشنل ہیلتھ سروسز کے  سرٹیفائیڈ سنٹرز  سے یہ ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا ۔ کوئی بھی شخص جو اس ٹیسٹ میں فیل ہو گیا وہ سفر کرنے کے قابل نہیں ہوگا ۔ ڈیلی  پاکستان سے بات چیت میں ان کا کہناتھاکہ اس ٹیسٹ  کی فیس 150 پاؤنڈ ہے اور یہ کرونا وائرس سے جڑا ہوا ٹیسٹ ہے ۔ تمام لوگ سفر کرنے سے قبل اپنی ایئر لائنز سے معلومات  کر لیں اور تمام حفاظتی اقدامات کو اپنا کر سفر کریں۔

مزید :

برطانیہ -