پاک فوج لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی:آرمی چیف 

پاک فوج لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی:آرمی چیف 
پاک فوج لائن آف کنٹرول پر رہنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی:آرمی چیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوایل او سی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایل او سی پر رہنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔
پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشنز کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے بھارتی افواج کانشانہ بننے والے کشمیری عوام کے جذبے کوسراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر رہنے والوں کی سکیورٹی یقینی بنائے گی۔ آرمی چیف کو راولپنڈی چھاﺅنی کے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا گیا ، آرمی چیف نے ترقیاتی کاموں میں پیشرفت کو سراہا۔ آرمی چیف نے سول انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوا ، پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور توپوں کو خاموش کرادیا۔ بزدل بھارت ہمیشہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے جبکہ پاک فوج نے ہمیشہ جوابی کارروائی میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -