سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کا دیو قامت پتلا جلانے کا اعلان

سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کا دیو قامت پتلا جلانے کا اعلان
سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کا دیو قامت پتلا جلانے کا اعلان

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی سابق وزیر اعظم لز ٹرس کا ایک بڑا دیو قامت پتلا، جنہوں نے تباہ کن 49 دن اقتدار میں رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، کو برطانیہ کی بون فائر نائٹ پر نذر آتش کیا جائے گا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق  33 فٹ (10 میٹر) لمبے کیریکیچر کو ہفتے کے روز جنوب مشرقی انگلینڈ کے کینٹ کے شہر ایڈن برج میں نذر آتش کیا جائے گا. پتلا جلانے کی تقریب میں 10 ہزار سے زیادہ لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ ٹرس برطانیہ کی سب سے مختصر مدت کی وزیر اعظم  تھیں. انہوں نے 25 اکتوبر کو اپنے پہلے بجٹ کے اعلان کے بعد ڈاوننگ سٹریٹ چھوڑ دی. ان کے استعفے کے بعد برطانیہ کی مارکیٹوں میں تیزی آگئی ہے.

مزید :

بین الاقوامی -برطانیہ -