عثمان بزدار کی گرفتاری کا امکان، نیب لاہور کو 15دن میں مواد مکمل کرنے کا ٹاسک 

عثمان بزدار کی گرفتاری کا امکان، نیب لاہور کو 15دن میں مواد مکمل کرنے کا ٹاسک 

  

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو غیر قانونی لائسنس دینے میں اثرو رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔عثمان بزدار کو تفتیش کے لیے نیب لاہور میں طلب بھی کیا جا چکا ہے۔ذرائع کے مطابق اب نیب ہیڈ کوارٹر نے عثمان بزدار کی گرفتاری سے متعلق مواد جلد مکمل کرنے کے لئے نیب لاہور کو 15 دن کا وقت دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے پاس عثمان بزدار کیخلاف ابھی ایسے شواہد نہیں ملے کہ گرفتار کیا جاسکے۔تاہم نیب انوسٹی گیشن ٹیم کو 15 دنوں میں شواہد حاصل کر کے گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس ضمن میں نیب لاہور کی جانب سے ایل ڈی اے سمیت دیگر سوسائٹیز کو مراسلے بھی بھجوائے گئے ہیں تاکہ عثمان بزدار کے نام پر موجود پراپرٹی کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں عثمان بزدار کو دوبارہ نیب لاہور میں طلب کیا جائے گا۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ آخر -