نبی کریم ؐ کے ادب کے بغیر کامیابی ناممکن، سنت کے بغیر کیا جانیوالا ہر عمل غارت: مولانا نذرالرحمن 

نبی کریم ؐ کے ادب کے بغیر کامیابی ناممکن، سنت کے بغیر کیا جانیوالا ہر عمل ...

  

 

رائیونڈ،لاہور (نامہ نگار، لیڈی رپورٹر) رائیونڈعالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت مولانا نذرالرحمن کے فکر انگیز بیان سے شروع ہوگیا -انہوں نے کہا اسلام اجتماعیت کا دین ہے جو جوڑ نے کا حکم اور توڑ سے بچنے کی تلقین کرتا ہے، نبی اکرمؐ کے طریقے اور سنت کے بغیر کیا جانیوالا ہر عمل غارت ہے، نبی کریم ؐکے ادب کے بغیر کوئی کامیابی نہیں مل سکتی،اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں نجات ممکن نہیں، اللہ سے دوستی کرلو،ساری مشکلات سے نجات مل جائیگی،اپنی زبا ن کو قابو میں رکھو مغفرت کیلئے سب سے بڑا عمل اپنی زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچاؤ۔خود کو اور اپنی نسلوں کو غیبت سے بچاؤ معاشرہ سلجھ اور امن قائم ہو جائیگا، اپنے دلوں کو کدوتوں اور بغض سے پاک رکھو،اللہ کی رحمت نازل ہوگی،سارا اسلا م،سارا دین اور ساری تبلیغ صرف دو عمل پر مشتمل ہے زبان کی حفاظت اور دل کا صاف ہونا۔ زندگی کا جتنا وقت حضور اکرم کی محبت اور پیروی میں خرچ ہوگا وہی نفع کا سبب بنے گا، دنیا کی محبت سے نجات حاصل کرلو،زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں،اپنے کپڑوں کو پاک رکھنے کیساتھ اپنے دلوں کو بھی صا ف رکھو، آج دنیا کی محبت میں دین کو فراموش کردیا گیا ہے، مصا ئب و آلام کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ مسلمانوں کے دلوں کا نفرتوں سے بھرا ہونا ہے،جب تک دلوں میں اسلام نہیں آتا ہماری عملی زندگی بیکار ہے۔ اخلاق اسلامی بنیادی اکائی ہے اگر اس کو ہی چھوڑ دیا تو پھر باقی معاملات کیسے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے،عبادات کیساتھ سا تھ معاملات کی حفاظت کرنا ضروری ہے،مسلمانو!نبی اکرمؐ کی سنتو ں اور حرمت کے محافظ بن جاؤ،دنیا و آخرت دونوں سنورجائینگی، ختم نبوت کے عقیدے کے بغیر سارے اعمال فارغ ہیں،،عقیدہ ختم نبوت کو گھروں، بازاروں، دوستوں اور محافل میں عام کرو اسی میں کامیابی ہے،اللہ تک پہنچنے کا واحد ذریعہ آقائے کائنات ؐ ہیں،لوگوں کے کام آؤ یہی انسانیت کا فلسفہ ہے۔دوسری طرف عالمی اجتماع کے پہلے روز 10ہزار سے ز ائد غیر ملکی مہمان حلقہ بیرون میں پہنچے ہیں، جہاں مترجم مختلف زبانوں میں بیانات دینگے،غیر ملکی مہمانوں کی مختلف انواع واقسام کے کھانوں اور مشروبات سے تواضع کی جارہی ہے،اجتماع کے پہلے روز شرکاء کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اجتماع میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے 912ٹریفک وارڈن تعینات ہیں جو تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام د ے رہے ہیں۔ڈی ایس پی ملک اکرام اللہ کے مطابق پہلی شفٹ میں 383،دوسری شفٹ میں 380جبکہ تیسری شفٹ میں 149ٹریفک وارڈن ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،اجتماع گاہ کے قرب وجوار میں 7مختلف مقامات پر پارکنگ کے وسیع ترانتظامات کئے گئے ہیں،ٹریفک کے انخلاء کیلئے ماسٹر پلان ترتیب دیدیا گیا ہے،شرکائے اجتماع ٹریفک پو لیس کے جاری کردہ نقشہ کے مطابق سفر کریں تاکہ کسی قسم کی تکلیف سے بچ سکیں۔ادھر رائیونڈ ریلوئے اسٹیشن ماسڑجاوید اقبال ہدایت نے بتایا کہ محکمے کی جانب سے 2شٹل ٹر ینیں چلائی جا رہی ہیں،بکنگ آفس 24گھنٹے کھلا ہے،بم ڈسپوزل سکواڈ ریلوئے اسٹیشن پر تین شفٹ میں کام کررہاہے،مسافروں کی سہولت کیلئے بکنگ سٹاف بڑھا دیا گیا ہے تمام ٹرینوں کو 10منٹ کا سٹاپ دیا گیا ہے، رائیونڈ آنیوالے غیر ملکی مہمانوں کی رہنمائی کیلئے استقبالیہ کیمپ بھی قائم کردئیے گئے ہیں روشنی کے نظام کو مزید بہتر کردیا گیا۔

مولانا نذر الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -