انٹربینک میں ڈالر مزید 57پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 135پوائنٹس اضافہ 

انٹربینک میں ڈالر مزید 57پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 135پوائنٹس اضافہ 

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے پر ٹریڈ کرتی رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 135 پوائنٹس اضافے سے 41944 پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 278 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 6.24 ارب روپے میں طے ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 6753 ارب روپے ہے۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -