مسلح افراد کے وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی اطلاعات ہیں، اسلام آباد پولیس 

  مسلح افراد کے وفاقی دارالحکومت میں داخلے کی اطلاعات ہیں، اسلام آباد پولیس 

  

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ فیض آباد سے مسلح افراد کی اسلام آباد میں داخلے کی اطلاعات ہیں۔ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مجمع خلاف قانون کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ سے گذارش ہے کہ ایسے مظاہرین کی اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ فیض آباد سے مسلح افراد کی اسلام آباد میں داخلے کی اطلاعات ہیں۔ قیام امن عامہ اولین ترجیح ہے۔

اسلام آباد پولیس

مزید :

صفحہ آخر -