احتجاج ہمارا آئینی حق،امپورٹڈ حکومت کی شرائط بلاجواز ہیں،عمر سرفراز
لاہور(نمائندہ خصوصی) مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا آئینی حق,امپورٹڈ حکومت کی شرائط بلاجواز ہیں،پی ڈی ایم ٹولہ نے پی ٹی آئی حکومت میں متعدد بار بلا روک ٹوک لانگ مارچ کیے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت آئینی و قانونی حقوق کا گلا گھونٹ رہی ہے۔پی ڈی ایم ٹولہ کان کھول کر سن لے کوئی بھی طاقت ہمارا آئینی و قانونی حق نہیں چھین سکتی۔کپتان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ تاریخی کامیابی سمیٹ رہا ہے۔لاکھوں لوگ اسلام آباد پہنچ کر کرپٹ امپورٹڈ حکومت کا بوریا بستر گول کریں گے۔
عمر سرفراز