گیس بحران سے نمٹنے کیلئے سوئی ناردرن کی حکمت عملی تیار

گیس بحران سے نمٹنے کیلئے سوئی ناردرن کی حکمت عملی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) ایس این جی پی ایل نے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کر دیا، موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر سلنڈر فراہم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔سوئی ناردرن کا کہنا ہے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر کی سپلائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، موسم سرما میں سرکاری نرخوں پر سلنڈ ر فراہم کئے جائیں گے۔کمپنی نے بتایا ایل پی جی سلنڈرز گھریلو،کمرشل صارفین کوسپلائی کئے جائیں گے، ایل پی جی سلنڈرز پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں سپلائی کئے جا رہے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا ایس این جی پی ایل اسلام آباد آفس کے 10 کلومیٹر ایریا میں فری ڈیلیوری میسر ہے۔
سوئی ناردرن

مزید :

صفحہ آخر -