پاکستان دنیا میں امن، اہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریگا: شہباز شریف   

پاکستان دنیا میں امن، اہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریگا: ...

  

بیجنگ(شِنہوا)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے پاکستان کامیابیوں اور ترقی کی مشترکہ منزل کو حاصل کرنے، خطے اور پوری دنیا میں امن و ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے چین کیسا تھ ملکر کام کریگا۔چین کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا آپکو 1981میں سڑکوں پربمشکل کوئی کار نظر آتی تھی، صرف بسیں اور سائیکلیں ہی چلتی تھیں۔تاہم کئی سالوں میں پورا ملک بدل گیا ہے جو اس وقت دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک معجزہ ہے۔انہوں نے کہا ا ن کے خیال میں یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی لگن، بصیرت انگیز قیادت، اس کے رہنماں، اس کے وژن اور قربانیوں کا ثمر ہے۔وزیر اعظم نے کہا 20ویں سی پی سی نیشنل کانگریس نے پوری دنیا میں ایک بہت ہی طاقتور پیغام دیا کہ چین تسلسل، استحکام اور پرامن بقائے باہمی کیساتھ کھڑا ہے۔ غربت کے مکمل خاتمے، روزگار کے بہتر مواقع اور تعلیم و صحت کی سہو لیات کو بہتر بنانے میں چین کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا شی جن پھنگ کا سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ انتخا ب نہ صرف چینی عوام بلکہ دوست ممالک و عالمی سطح پر بھی اہمیت کاحامل ہے۔ آج صدر شی کی قیادت میں، چین ایک ایسا ملک ہے جس کے بغیر دنیا آگے نہیں بڑھ سکتی۔ یہ کامیا بیو ں کا ایک عظیم احساس ہے اور پاکستان چین سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہے، شہباز شریف نے کہاانہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ چین دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریگا اور پاک چین دوستانہ تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہونگے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے پاکستان اور چین کے درمیان سات دہائیوں سے"بے مثال اور منفرد" دوستانہ اورآہنی بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیا ہے، شہبازشریف نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کو پاکستان میں بجلی، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے کی ترقی میں ایک گیم چینجر کے طور پر سراہا۔ خود شہبازشریف نے سی پیک کے توانائی کے متعدد منصوبوں اور ملک کی پہلی میٹر و ٹرین سروس لاہور اورنج لائن کا ٹاسک مکمل کیاتھا۔"شینژن اسپیڈ" کا حوالہ دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا وہ یقین کیساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ سی پیک  کے تحت توانائی کے منصوبے چین کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے مکمل ہوئے اور کام شروع کیا گیا، اسے ہم 'پاکستان اسپیڈ' کہتے ہیں۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ آخر -