ارشد شریف کو طارق وصی کے کہنے پر سپانسر کیا، میزبان وقار احمد کے اہم انکشافات 

ارشد شریف کو طارق وصی کے کہنے پر سپانسر کیا، میزبان وقار احمد کے اہم ...

  

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں قتل ہونیوالے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے نیروبی میں انکی میزبانی کرنیوالے وقار احمد نے پاکستانی تفتیش کاروں کو اپنا بیان قلمبند کرا دیا۔وقار احمد نے پاکستانی تفتیش کاروں کو بتایا کہ ارشد شریف کو کینیا بلانے کیلئے سلمان اقبال کے قریبی دوست طارق وصی نے کال کی، دبئی میں مقیم طارق وصی کے کہنے پر ارشد شریف کیلئے انتظامات کیے، طارق وصی نے ارشد شریف کیلئے کینیا کا ویزہ اسپانسر کرنے اور ان کی ہر ممکن مدد کا کہا۔ وقار احمد نے بتایا طارق وصی کی درخواست پر ارشد شر یف کی رہائش کے انتظامات کیے، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی کینیا پولیس حکام کے علاوہ طارق وصی کو کال کی، طارق وصی کو بتا دیا تھا ارشد شریف کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، طار ق وصی کو تفصیلات بتانے کے کچھ دیر بعد سلمان اقبال کی کال آئی، سلمان اقبال نے بھی واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے پاکستانی حکام کو بتایا کہ پہلے کبھی سلمان اقبال سے رابطہ نہیں رہا اور ان کا بھائی خرم کسی میڈیا ہاؤس کا ملازم نہیں رہا، کینیا آمد سے پہلے صرف ایک بار ارشد شریف سے ملاقات ہوئی تھی۔میڈیا ذرائع کا بتانا ہے طارق وصی اے آر وائی کی ٹیم کراچی کنگ کے سی ای او ہیں، اے آر وائی چینل کے مالک سلمان اقبال کے قریبی دوست ہیں۔

وقار احمد انکشافات

مزید :

صفحہ آخر -