عمران خان پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں، فیاض الحسن چوہان

 عمران خان پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں، فیاض الحسن چوہان

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پی ٹی آئی قیادت عمران خان اور پی ٹی آئی کے کارکنان پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے عمران خان پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں ہم ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ہمیں ڈرانے والے خواب غفلت میں رہتے ہیں امپورٹڈ حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، حقیقی آزادی کا رستہ نہیں روک سکتی  انکا کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ اور اسکے حواریوں کا کوئی بھی ہتھکنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے عمران خان کو کچھ ہوا تو عوام ان چوروں کو انکے گھروں سے نکال لے گی جو سیاست کے میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ انہیں رستے سے ہٹانا چاہتے ہیں میری پوری قوم سے التجا ہے کہ عمران خان کی صحتیابی کے لئے دعا کریں۔

فیاض الحسن چوہان 

مزید :

صفحہ آخر -