بوسن،شیر شاہ ٹاؤن میں ڈینگی کیس سب سے زیادہ
ملتان(وقائع نگار)کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے انسداد ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس کیلئے ہائی رسک مختلف مقامات کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ بوسن ٹان شیر شاہ ٹان میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
۔ان ٹاونز کی مکمل سویپنگ کروائی جارہی ہے۔ٹیمیں فیلڈ میں نظر آئیں، غلط رپورٹنگ برداشت نہیں کروں گا۔جدید اینڈرائیڈ سسٹم کے تحت ڈینگی کے خلاف سرگرمیوں کو پورٹل پراپ لوڈ کریں۔مقررہ ٹارگٹ سے کم سرگرمیوں پر متعلقہ افسران کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈینگی سرویلنس میں تیزی لائی جائے، لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ صحت کی ٹیمیں گھروں، ٹائر شاپس، قبرستانوں کی سرویلنس کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی لاروے کی افزائش کا موجب کمرشل مقامات سربمہر کئے جائیں۔بس ویگن اڈوں پر صفائی کے مثالی انتظامات کئے جائیں علماکرام جمعہ کے خطبات میں میں ڈینگی بارے شعور اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے ڈرنے کے بجائے شہری اپنا ماحول خشک اور صاف رکھیں اور ڈینگی کی افزائش روکنے کیلئے کردار ادا کریں کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے علاقہ مکینوں سے ڈینگی ٹیموں بارے بھی استفسار کیا اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ملتان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ملتان میں ڈینگی کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے جسکی وجہ سے اس مرض میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے نشتر ہسپتال ملتان میں اس وقت ڈینگی کے مرض کے شبہ میں کل 62 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 27 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہو گئی ہے اور 35 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے جبکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے شبہ میں مزید 33 مریضوں کو لایا گیا ہے جبکہ 32 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق یکم جنوری سے اب تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں کل تین ہزار سات سو 46 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 671 مریضوں میں ڈینگی کے مرض کی تصدیق ہوئی اور اب تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی کے مرض سے پانچ اموات ہو چکی ہیں