غازی یونیورسٹی میں آئی ٹی سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد

غازی یونیورسٹی میں آئی ٹی سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں نئے داخل ہونے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مہمان خصوصی سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے آئی ٹی سنٹر کی عمارت کا سنگ بنیاد اور ایم پی اے سردار سیف الدین خان کھوسہ نے آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا۔مہمانوں نے یونیورسٹی کے سبزہ (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
زار میں پودے بھی لگائے۔مہمانوں،اساتذہ اور دیگر میں یادگاری شیلڈز،تعریفی اسناد دی گئیں۔     تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے زرتاج گل وزیر نے کہا کہ بہت جلد ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کا عملی کام شروع کردیا جائیگا۔انہوں نے غازی یونیورسٹی کیلئے چار ہزار افراد کی گنجائش کے حامل آڈیٹوریم کی بھی تجویز پیش کی۔زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ایسی تقریبات سے نہ صرف ادارے کا وقار بڑھتا ہے بلکہ طلباء و طالبات حوصلہ افزائی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ایم پی اے سردار سیف الدین خان کھوسہ نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علم کی تلاش کیلئے تمام توانائیاں صرف کریں۔تحقیق اور محنت سے کامیابی ملتی ہے۔  وائس چانسلر ڈاکٹر کامران عبداللہ نے طلباء و طالبات کو احساس ذمہ داری دلاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف علم پر توجہ مرکوز کریں اور فارغ التحصیل کے بعد ملک اور قوم کی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کریں۔قبل ازیں مخصوص عبایہ فضیلت میں ملبوس طلباء و طالبات کو اعزازیہ اکیڈمک کیپ پہنائی گی اور ان سے حلف لیا گیا۔ چیئرمین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر ارشد منیر لغاری نے  کہا کہ پہلی مرتبہ شعبہ اسلامیات میں پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء ہورہا ہے۔ تقریب میں سرائیکی گلوکار و شاعر اسلم کلاچی اور ارشاد ناصر نے سرائیکی گیت اور کلام پیش کئے۔