باقاعدہ منصوبہ بندی سے شوبز میں قدم رکھا ہے، عینی رباب

باقاعدہ منصوبہ بندی سے شوبز میں قدم رکھا ہے، عینی رباب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عینی رباب نے کہا ہے کہ میں ان دنوں مختلف ٹی وی پراجیکٹس میں مصروف ہوں اس کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کررہی ہوں،میں حادثاتی طور پر نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ شوبز میں آئی ہوں۔عینی رباب نے کہا کہ مجھے اس بات کا بخوبی علم ہے کہ شوبز میں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن میں کسی بھی مشکل کی پرواہ کئے بغیر آگے بڑھنے کی ہمت اور حوصلہ دونوں رکھتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں عینی رباب کا کہنا تھا کہ غیر معیاری میوزک نے کلاسیکل موسیقی کی تباہی میں اہم کردار ادا کیاہے،بلاوجہ کی اچھل کود کو میوزک کہنا میوزک کی توہین کے متراد ف ہے۔انہوں نے کہا کہ خالص موسیقی ہر انسان کے کانوں کو بھلی لگتی ہے غیر معیاری میوزک کے باعث نوجوان نسل اپنے کلچر کو فراموش کرتی جارہی ہے ہمیں اپنی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی شوز اور فوک میوزک کو پرموٹ کرنا چاہیے۔
 تاکہ فن اور فنکار زندہ رہ سکے۔

مزید :

کلچر -